17 جون، 2023، 6:39 PM

پاکستانی وزیرخارجہ کی اپنے ہی وزیراعظم کو وارننگ

پاکستانی وزیرخارجہ کی اپنے ہی وزیراعظم کو وارننگ

پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) نے بجٹ کی حمایت میں ووٹ کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے مشروط کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوات میں جلسے سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کے بغیر بجٹ کی حمایت میں ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم کچھ کہیں اور بجٹ میں کچھ اور لکھا ہو، وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں ہے مگر انہیں اپنی ٹیم سے حساب لینا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی حالات ایسے ہیں کہ ہر آدمی، ہر شہری پریشان ہے۔ پی پی سمجھتی ہے ان سب کا حل ہمارے منشور میں شامل ہے، جب غریب کا فائدہ ہوتا ہے تو پوری معیشت کا فائدہ ہوتا ہے، پی پی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جو کٹھ پتلی تھے جو کسی ایمپائر کی انگلی کے انتظار میں تھے ان کے ساتھ تو کچھ ہوا بھی نہیں، ان کو عدم اعتماد سے نکالا گیا، ایک رات جیل میں گزارنے کے بدلے انہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کروایا، ہم سمجھتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

News ID 1917252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha